آواب علوی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر ڈی جی امیگریشن کو نوٹس

 آواب علوی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر ڈی جی امیگریشن کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر کے بیٹے آواب علوی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہ کرنے پر ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے آواب علوی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود ان کا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...