ممکنہ برفباری، مری میں متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ممکنہ برفباری، مری میں متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

باہمی رابطہ کاری مؤثر ،سیاحوں کو ہر ممکن سہولیا ت فراہم کی جائیں، آر پی او

مری (نمائندہ دنیا) آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس مری میں سنو فال سیزن کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں گزشتہ سیزن کے مسائل، ٹریفک کی روانی، سیاحوں کی سہولت، برفباری کے دوران سڑکوں کی بحالی اور ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے ہدایت کی کہ تمام محکمے برفباری سے قبل اپنی تیاریاں مکمل کریں، باہمی رابطہ کاری مؤثر بنائیں اور سیاحوں و مقامی شہریوں کی محفوظ آمدورفت اور بروقت امدادی سہولیات یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...