اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کا رورل ہیلتھ سینٹر للیانی کا اچانک دورہ
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے رورل ہیلتھ سینٹر للیانی کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے اسپتال میں ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی آلات کی فعالیت اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی اور سخت جائزہ لیا۔معائنے کے دوران ایک میڈیکل آفیسر ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے واضح کیا کہ سرکاری ڈیوٹی میں غفلت، غیر حاضری اور فرائض سے لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری عملے کی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments