ڈی پی او چنیوٹ کی مسجد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

ڈی پی او چنیوٹ کی مسجد میں کھلی  کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعۃ المبارک کے موقع پر جامع مسجد ذاکر، موضع رشیدہ، علاقہ تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔

جہاں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری داد رسی کی ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں تھانہ رجوعہ پولیس، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو درخواستوں پر کارروائی کرکے شہریوں کی داد رسی یقینی بنانے جبکہ کمپلینٹ سیل کو فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...