منشیات برآمدگی کے کیس میں انمول پنکی پرفرد جرم عائد
انسداد منشیات عدالت میں پنکی، عباد، عزیز الرحمان کوالزامات پڑھ کرسنائے گئےتینوں ملزمان کا صحت جرم سے انکار، پنکی کی پیشی کیلئے پروڈکشن آرڈر بھی جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس کورٹ نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے ملزمہ انمول پنکی اور شریک ملزمان عباد اور عزیز الرحمان کو الزامات پڑھ کر سنائے ، تاہم تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو23 نومبر کو طلب کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق انمول پنکی اور دیگر کیخلاف رواں سال ڈیفنس تھانے میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ایک شریک ملزم منشیات پھینک کر فرار ہوگیا، جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے گرفتار ملزم عباد کے قبضے سے بھی ایک کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ برآمد منشیات ملزمہ انمول پنکی نے فراہم کی تھی، جس کے بعد شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں انمول عرف پنکی کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ دوسری جانب انسداد منشیات عدالت جوڈیشل کمپلیکس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ویمن جیل انتظامیہ کے نام پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمہ کو پیش کیا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جاسکے ۔ واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف ڈیفنس تھانے میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کے خلاف 2022 میں بھی منشیات برآمدگی کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments