سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ ختم

سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ ختم

سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ ختم معیاری لکھا ہوا پراجیکٹ کسی حوالے اور سفارش کی ضرورت نہیں،ڈاکٹر محمد اکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ بعنوان ‘‘تحقیقی منصوبہ جات کی تیاری اور گرانٹ رائٹنگ میں اکیڈمک صلاحیتوں کو نکھارنا’’اختتام پذیر ہوگئی۔ اس سلسلے میں ایک اختتامی تقریب ملک فیروز خان نون بزنس آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل تھے ۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں اساتذہ، محققین اور سائنٹسٹ سے کہا کہ تحقیق ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے جو ماہرین کو ایجاد و دریافت میں مدد کے ساتھ درست علمی و عملی سمت کا بھی تعین کرتا ہے ۔ پاکستان اس وقت کوالٹی تحقیق کے راستے پر گامزن ہے اور صرف وہی تحقیقی و عملی پراجیکٹ منظور کئے جارہے ہیں جن کا تعلق نئی اختراع اور معاشرے کی بہتری و ترقی سے ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل نے تحقیقی 2پراجیکٹس کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ ایک غیر معمولی اور معیاری لکھا ہوا پراجیکٹ خود ہی اپنی منظوری ہے جس کے لئے کسی حوالے اور سفارش کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن مقدار کی بجائے معیار پر کام کررہی ہے جس کے لئے صرف وہی پراجیکٹ منظور کررہی ہے۔

 جو نئی سوچ، غیر معمولی آئیڈیا اور معاشرے کی بہتری پر مبنی ہوں۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کا بنیادی مقصد جہاں طالب علموں کی تعلیم و تربیت کرنا ہے وہاں علم و تحقیق کے نئے افق دریافت کرنا اور تحقیق کا ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس سے نئے علوم کے ساتھ نئی ایجادات و دریافت اور نظریات سامنے آئیں۔ انہوں نے تحقیقی پراجیکٹس کے حوالے سے کہا کہ وطن عزیز کی پائیدار ترقی اور استحکام کے لئے سینئر محققین اور ماہرین تعلیم کو اپنے اساتذہ عملی تربیت کرتے رہنا چاہیے اور دو روزہ ورکشاپ اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...