سی ٹی او کا فری سکوٹی ٹریننگ پروگرام کا دورہ، خواتین سے ملاقات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے فری سکوٹی ٹریننگ پروگرام کا دورہ کیا۔۔
، جہاں انہوں نے خواتین کو فراہم کی جانے والی مفت سکوٹی ٹریننگ کے عمل کا جائزہ لیا اور زیرِ تربیت خواتین سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کو محفوظ اور خودمختار سفری سہولیات فراہم کرنا اور انہیں بااعتماد انداز میں نقل و حرکت کے مواقع دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments