بینک آف خیبر ،مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن کا آغاز

بینک آف خیبر ،مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن کا آغاز

سینئر انتظامیہ، عملے کے ارکان ،شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کی شرکت

پشاور(دنیا رپورٹ )بینک آف خیبر نے پشاور میں ہیڈ آفس ٹاور میں مردوں کی صحت سے متعلق ایک انٹرایکٹو آگاہی سیشن کے ساتھ مووَمبر کی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ سیشن میں سینئر انتظامیہ، عملے کے ارکان ،شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔مووَمبر ہر سال نومبر میں مردوں کی صحت کے آگاہی مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے ، جس کا مقصد مردوں کو اپنی جسمانی اور ذہنی صحت، بشمول پروسٹیٹ کی صحت اور نقل و حرکت، کے بارے میں کھل کر بات کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔ سیشن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ درد اور ذہنی دباؤ پر خاموش رہنے سے مسائل مزید بگڑتے ہیں۔سیشن کی قیادت ڈاکٹر ضیاء اللہ نے کی، جو سرجن اور طبی محقق ہیں ۔انہوں نے ذیابیطس، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر پر گفتگو کی اور صحت مند طرزِ زندگی، اچھی غذائی عادات اور نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...