ایل پی جی سلنڈر سرکاری نرخ سے 3ہزار روپے مہنگا فروخت

 ایل پی جی سلنڈر سرکاری نرخ سے 3ہزار روپے مہنگا فروخت

گھریلو سلنڈر کی قیمت 3470 روپے ، 6500 روپے تک وصولی جاری

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی )ضلع وہاڑی میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں من مانے اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ گھریلو استعمال کا 11.8 کلوگرام سلنڈر 6300 سے 6500 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ، جبکہ اوگرا نے نومبر 2026 کے لیے اس کی سرکاری قیمت 3470 روپے 9 پیسے مقرر کی ہے ۔ اس طرح شہریوں سے سرکاری نرخ سے تقریباً 2830 سے 3030 روپے تک زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے گھریلو اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ پرائس کنٹرول کے لیے اجلاس تو منعقد کیے جاتے ہیں، لیکن بازاروں میں سرکاری نرخوں پر عمل درآمد اور گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی نظر نہیں آتی۔شہریوں اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنائی جائے ، زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...