میپکو میلسی میں لائن سٹاف کی حفاظت کیلئے سیفٹی سیمینار

میپکو میلسی میں لائن سٹاف کی حفاظت کیلئے سیفٹی سیمینار

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میلسی ڈویژن میں لائن سٹاف کی پیشہ ورانہ حفاظت، دوران ڈیوٹی حادثات کی روک تھام اور۔۔۔

 سیفٹی کلچر کے فروغ کے لیے سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایکسین میپکو میلسی ڈویژن انجینئر اللہ ورایو نے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ میپکو کی اولین ترجیح ہے اور سیفٹی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لائن سٹاف بجلی کی لائنوں اور برقی تنصیبات پر کام شروع کرنے سے قبل متعلقہ فیڈر کی مکمل بندش، پرمٹ ٹو ورک، وولٹیج ٹیسٹنگ، مناسب ارتھنگ اور ڈسچارج راڈ کا استعمال یقینی بنائے ۔ ہیلمٹ، انسولیٹڈ دستانے ، سیفٹی بیلٹ اور دیگر حفاظتی آلات کا استعمال بھی لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف ادارے کا قیمتی اثاثہ اور بجلی کی فراہمی کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ملازمین دوران ڈیوٹی اپنے اہل خانہ اور بچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط سے کام کریں اور جلد بازی یا غیر ضروری خطرہ مول لینے سے گریز کریں۔ایس ڈی او سیفٹی وہاڑی سرکل الطاف حسین نے حفاظتی اقدامات کے تکنیکی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے پرمٹ ٹو ورک، شٹ ڈاؤن، وولٹیج ٹیسٹنگ، ارتھنگ اور حفاظتی آلات کے درست استعمال کی اہمیت بیان کی۔ ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن میلسی محمد بلال نے کہا کہ کام شروع کرنے سے پہلے ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا جائے اور غیر محفوظ صورتحال میں کام ہرگز شروع نہ کیا جائے ۔سیمینار میں ایس ڈی اوز نعیم اختر، محمد تنویر، طاہر شریف، آفس سپرنٹنڈنٹ محمد طارق بلال، سیفٹی انسپکٹر محمد اشرف اور دیگر افسر و ملازمین نے شرکت کی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...