بڑھتی دہشت گردی ملکی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک، تنظیم اسلامی

بڑھتی دہشت گردی ملکی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک، تنظیم اسلامی

شہادتوں کے باوجود گورنر ہاؤس پشاور میں ناچ گانے کاعمل افسوسناک، شجاع الدیناہلِ اقتدار غضب الٰہی کو دعوت نہ دیں، پوری قوم انفرادی واجتماعی توبہ کرے ، بیان

دادو (ڈسٹرکٹ ڈیسک)دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ بدترین دہشت گردی میں شہادتوں کے باوجود گورنر ہاؤس پشاور میں ناچ گانے کی محفل منعقد کرنا انتہائی شرمناک ہے ۔ اہلِ اقتدار اللہ کے غضب کو دعوت نہ دیں، پوری قوم انفرادی اور اجتماعی سطح پر توبہ کرے ۔ پاکستان کے جملہ مسائل کا حل صرف اسلام کے نظامِ عدلِ اجتماعی کے نفاذ میں مضمر ہے ۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ دربوکچ، تحصیل گمبٹ، ضلع کوہاٹ میں مسلح دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ کرکے 10 اہلکاروں کو شہید کر دینا انتہائی افسوسناک ہے ۔ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے ۔

اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ خیبرپختونخوا کی منتخب حکومت کو گھر بھیجنے اور صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا جواز یہ بتایا گیا تھا کہ منتخب حکومت دہشت گردی ختم نہیں کرسکی، لیکن وفاق کے معاملات سنبھالنے کے باوجود دہشت گردی میں کمی نہ آنا کس کی ذمہ داری ہے ؟ جس دن دہشت گردی ہوئی، اُسی رات گورنر ہاؤس پشاور میں تہذیب اور ثقافت کے نام پر ناچ گانے کی محفل کا انعقاد انتہائی افسوسناک ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ جب تک انفرادی اور اجتماعی سطح پر اللہ سے بغاوت کی اِس روش کو ترک نہیں کیا جاتا، اللہ کے غضب کو دعوت دینے والے اعمال اور طرزِعمل کو چھوڑا نہیں جاتا اور اہلِ اقتدار سمیت پوری قوم انفرادی اور اجتماعی سطح پر توبہ کرکے اپنے اعمال درست نہیں کرتی، اُس وقت تک اللہ تعالیٰ کی مدد ہمارے شاملِ حال نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...