سموگ ، شہری سانس اور آنکھوں کی بیماریوں سے پریشان
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ اور گردونواح میں سموگ اور فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ آنکھوں میں جلن، گلے کی خراش، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری جیسی شکایات کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔
آلودگی اور دھند کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سموگ سے بچوں اور بزرگوں کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش پائی جاتی ہے ، جبکہ شہری آنکھوں میں جلن، گلے میں خراش، کھانسی، نزلہ اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات کی شکایات کر رہے ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، کوڑا کرکٹ جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments