واسا لاہور: سمارٹ واٹر میٹرنگ کے جدید نظام کا آغاز

واسا لاہور: سمارٹ واٹر میٹرنگ کے جدید نظام کا آغاز

جوہر ٹاؤن میں 1 ہزار الٹراسونک سمارٹ واٹر میٹرز کامیابی سے نصب اور فعال ،ایم ڈی کا ڈیوائس مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا جائزہ ڈیوائس مینجمنٹ ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام میٹرز کی مؤثر نگرانی ہو رہی، پانی کی طلب اور رسد کے بہتر تعین میں مدد مل رہی :حکام

لاہور (سیاسی نمائندہ )واسا لاہور میں سمارٹ واٹر میٹرنگ کے جدید نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت جوہر ٹاؤن میں ایک ہزار الٹراسونک سمارٹ واٹر میٹرز کامیابی سے نصب اور فعال کر دیے گئے ہیں۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے سمارٹ میٹرنگ سسٹم اور ڈیوائس مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا جائزہ لیا، جبکہ ڈائریکٹر پی اینڈ ای مدثر جاوید نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔حکام کے مطابق سمارٹ میٹرنگ کے تحت صارفین کو پانی کے حقیقی استعمال کے مطابق بل جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ صارفین پنجاب واسا ایپ کے ذریعے روزانہ پانی کے استعمال، میٹر ریڈنگ اور بلوں کی تفصیلات تک آسان رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈیوائس مینجمنٹ ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام میٹرز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے جس سے پانی کی طلب اور رسد کے بہتر تعین میں مدد مل رہی ہے ۔ واسا لاہور کے مطابق منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے آئندہ تین ماہ کے دوران مزید 10 ہزار سمارٹ واٹر میٹرز نصب کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...