مرکزی جمعیت اہلحدیث کا حرمین شریفین پر ڈرون حملوں کی مذمت

مرکزی جمعیت اہلحدیث کا حرمین شریفین پر ڈرون حملوں کی مذمت

تحفظ سعودی عرب اور مقدس مقامات کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب حوثی باغیوں اور دیگر عناصر کے مبینہ ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی حکومت اور افواج پاکستان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، کیونکہ حرمین شریفین کا تحفظ اور دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثی باغی ہوں یا فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج، یہ تمام عناصر بدامنی پھیلا کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ و دفاع اور قومی سالمیت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے لیے تیار ہے ۔علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مقدس مقامات اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر مسلمان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...