سماجی شخصیت کا قابلِ تحسین اقدام 80 سے زائد بچوں میں جوتے تقسیم
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) سماجی شخصیت چوہدری سرفراز تارڑ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول اسلامیہ جڑانوالہ کے طلبہ میں 80 سے زائد جوڑے جوتے بطورِ تحفہ تقسیم کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سردیوں کے موسم میں طلبہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے اس فلاحی اقدام کا مقصد بچوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ حصولِ تعلیم کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل محمد فیاض اختر وسیر، اساتذہ اور انتظامیہ نے چوہدری سرفراز تارڑ کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت اقدامات طلبہ میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments