عصمت اللہ خان المعروف ٹیپو خان کابلدیاتی انتخابات لڑنے کااعلان
پیرمحل (نمائندہ دنیا) سیاسی و سماجی شخصیت عصمت اللہ خان المعروف ٹیپو خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
مدینہ بلاک پیرمحل کے مکینوں کے اعزاز میں منعقدہ پروقار ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اہلِ محلہ کے پُرزور اصرار پر حصہ لے کر اپنی سیاسی و سماجی خدمات کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ اپنے وارڈ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل میرا مشن ہے ، جبکہ بیواؤں، یتیموں، غربا اور مساکین کی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کرنا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس مقصد کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔عصمت اللہ خان المعروف ٹیپو خان نے مزید کہا کہ خدمت ہمارا منشور ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے اس مشن کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments