کمالیہ ون وے روڈ منصوبے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں :تاجر اتحاد

کمالیہ ون وے روڈ منصوبے کیلئے عملی  اقدامات کیے جائیں :تاجر اتحاد

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) کمالیہ میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور حادثات کی روک تھام کے لیے ون وے روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

کمالیہ تاجر اتحاد نے اس اہم عوامی مطالبے پر امیدوار قومی اسمبلی میاں زید الرحمان رمدے کے ساتھ مل کر آواز بلند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کمالیہ تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ چوہدری کامران احمد نصرت اور صدر مخدوم علی رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کمالیہ میں ون وے روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔ امیدوار قومی اسمبلی میاں زید الرحمان رمدے کی جانب سے ون وے روڈ کی تعمیر کا مطالبہ بھی اسی عوامی ضرورت کی عکاسی کرتا ہے ۔ تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کمالیہ ون وے روڈ کے منصوبے پر مزید تاخیر کیے بغیر عملی اقدامات شروع کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل اور ممکنہ حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...