ماموں کانجن :مریم نواز ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان
مریض مشکلات کا شکار،بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے :شہری
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) ماموں کانجن کے چک نمبر 509 گ ب میں واقع مریم نواز ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی مبینہ عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ہسپتال میں نہ ادویات دستیاب ہیں، نہ سینئر ڈاکٹرز موجود ہیں، نہ ایکسرے کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی مریضوں کو سرنج تک فراہم کی جا رہی ہے ۔شہریوں کے مطابق ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریض علاج معالجے کی غرض سے آتے ہیں، تاہم بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث مریض گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد واپس جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کی عدم فراہمی غریب اور مستحق مریضوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہی ہے ، جو علاج معالجے کے لیے نجی ہسپتالوں کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ماموں کانجن کے مریم نواز ہسپتال کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، ادویات، ایکسرے ، سینئر ڈاکٹرز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ غریب عوام کو اپنے شہر میں ہی معیاری علاج معالجے کی سہولت میسر آ سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments