علاقے کی تعمیر و ترقی اولین ترجیحات میں شامل :ریاض فتیانہ

علاقے کی تعمیر و ترقی اولین ترجیحات میں شامل :ریاض فتیانہ

عوام کی خدمت کرنا اور ان کے دلوں میں جگہ بنانا ہی اصل کامیابی :رکن اسمبلی

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت سیاست کا بنیادی مقصد ہے ۔ عوام کے مسائل کا حل، علاقے کی تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، اس پر پورا اترنا ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمالیہ کے عوام کی خدمت کو ہمیشہ اپنا فرض سمجھا ہے ۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔ عوام کے درمیان رہ کر ان کی مشکلات سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہماری سیاست کا محور ہے ۔ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں، تعلیم، صحت، صاف پانی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور خدمت کے اس مشن کو پوری لگن اور ایمانداری سے جاری رکھیں گے ۔ عہدے اور منصب عارضی ہوتے ہیں، لیکن عوام کی خدمت کرنا اور ان کے دلوں میں جگہ بنانا ہی اصل کامیابی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...