خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہری سے 22 ہزار روپے ہتھیانے والے کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ریل بازار کے علاقے میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہری سے فراڈ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مدعی ارشد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے اسے باتوں میں الجھایا اور چوری شدہ موٹرسائیکل دلوانے کا جھانسہ دے کر 22 ہزار روپے سے زائد رقم ہتھیا لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments