کھاریاں شہر کے وسط سے گزرنے والا نالہ فلتھ ڈپو بن گیا

کھاریاں شہر کے وسط سے گزرنے والا نالہ فلتھ ڈپو بن گیا

مچھروں اور مکھیوں کی بہتات سے امراض کا شکار ہورہے ہیں،شہریوں کی گفتگو

کھاریاں(نامہ نگار) کھاریاں شہر کے وسط سے گزرنے والا نالہ فلتھ ڈپو بن گیا۔ بدبو اور تعفن سے شہریوں کا جینا حرام ہو گیا۔محلہ ستار پورہ ، رفیق پورہ اور گردو نواح کے باسی مچھروں اور مکھیوں کی بہتات سے امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ کوڑا اٹھانے والے سینٹری ورکر این ایچ اے کے زیر انتظام جی ٹی روڈ کے اطراف میں لگائے جانے والے پودوں کی رکھوالی میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے کوڑے کو اٹھانے کے فی الفور انتظامات کرے اور آئندہ کیلئے گلیوں میں کوڑے کے ڈرم نصب کرائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں