امریکہ طالبان معاہدے کی خوشی میں کبوتر چھوڑے گئے

امریکہ طالبان معاہدے کی خوشی  میں کبوتر چھوڑے گئے

چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیا آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے امریکہ طالبان کے معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کبوتر فضا میں چھوڑے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) اورکہا کہ طالبان اور امریکہ کے اس عمل سے نہ صرف خطہ بلکہ دنیا بھر میں امن کوششوں کو تقویت ملے گی، اسلام اور مسیحیت امن صلح سلامتی کے مذاہب ہیں ،پاکستان کی امن کوششوں کو اب دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جس جس نے بھی اس صلح میں کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے ہم امن پسند ہیں خدا تعالیٰ کی عبادت اور شکر گزاری کرتے ہیں کہ تین عشروں پر محیط جنگ وجدل اور خون خرابے کے بعدامن کا بیج بویا گیا ہے جو کہ جلد تناور درخت بن جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں