مذہبی و سیاسی جماعتوں نے امن معاہدے کی حمایت کر دی

مذہبی و سیاسی جماعتوں نے امن معاہدے کی حمایت کر دی

اسرائیل ، بھارت مان لیں طاقت سے قوموں کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا:رہنما

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ملک کی 25 سے زائد مذہبی و سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے قائدین نے دوحہ معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی امن کیلئے مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے ، معاہدہ خطہ میں امن اور استحکام کا سبب بنے گا ، اسرائیل اور ہندوستان کو مان لینا چاہیے کہ طاقت کی بنا پر قوموں کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔ نظام خلافت راشدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی اور دیگر قائدین نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے نظام خلافت راشدہ نافذ کرنا ہو گا، عقیدہ ختم نبوت کا ہر مسلمان محافظ ہے ، حج فارم میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامہ کو تبدیل یا ختم نہیں کیا جا سکتا، 10 مارچ کو لاہور میں نظام خلافت راشدہ کانفرنس ہو گی، مدارس و مساجد کی کل بھی حفاظت کی تھی آئندہ بھی کریں گے ،29 مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی، مدارس اور حکومت کے درمیان معاہدے کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں