جماعت اسلامی تمام مایوسیوں کا حل اور واحد آپشن :مظہررندھاوا

جماعت اسلامی تمام مایوسیوں کا حل اور واحد آپشن :مظہررندھاوا

اللہ کے نظام کو نافذ کرنے میں ہی تمام مسائل کا حقیقی حل ہے :اجلاس سے خطاب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوانے کہاہے کہ جماعت اسلامی تمام مایوسیوں کا حل اور واحد آپشن ہے ، اللہ کے نظام کو نافذ کرنے میں ہی تمام مسائل کا حقیقی حل ہے ،پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی ، بے روزگاری بوتل کے جن کی طرح باہر آئی ہے ۔ ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدے پر آنے والی حکومت ایک جھونپڑی بنا کر نہیں دے سکی، جماعت اسلامی کی امانت و دیانتدار قیادت کا دست و بازو بنیں ، انشاء اللہ جماعت اسلامی اس ملک میں قرآن و سنت کا نظام لا کر وسائل کی منصفانہ تقسیم ، تعلیم وصحت اور روزگار کے برابر مواقع دے کر ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردے گی ۔ جماعت اسلامی لیبر ونگ ضلع گوجرانوالہ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ قوم ایک چانس پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کی علمبردار جماعت اسلامی کو بھی دے ، انشاء اللہ خوشحالی و ترقی پاکستان کے قدم چومے گی۔، قوم کو بیدار کرنے کیلئے لیبر ونگ کے ہر کارکن کو ویرانے میں اذان دینی اور چراغ جلانے ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں