تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا:طارق بسرا

تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا:طارق بسرا

نئی نسل کی اچھی تعلیم و تربیت ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ تعلیم کو ترجیح دینے والی قوم ہی عروج حاصل کرتی ہے ، اسلام نے مرد و خاتون دونوں کو حصول علم کی تاکید کی ہے ، تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، شاندار تعلیمی نتائج دکھانے والے طلبا و طالبات قوم کا اثاثہ ہیں،نئی نسل کی اچھی تعلیم و تربیت ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ،تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج میں او لیول کلاسز کے افتتاح اورسالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، کالج پرنسپل، اساتذہ کرام،والدین کے علاوہ طلبہ و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے جناح پبلک سکول و کالج کے لان میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور ڈے کئیر سنٹر،سٹاف ہاسٹل، پلے گراؤنڈز اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں