شہباز شریف سے سابق میئر میو نسپل کار پور یشن گجرات حاجی ناصر کی ملاقات

شہباز شریف سے سابق میئر میو نسپل کار  پور یشن گجرات حاجی ناصر کی ملاقات

سابق میئرمیونسپل کارپوریشن حاجی ناصر محمود ، سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اب بھی کورونا معیشت ، مہنگائی، بے روزگاری سنگین مسائل پر توجہ دینے پر سنجیدہ نہیں ، صرف تماشے جاری ہیں ،قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ۔ حاجی ناصر محمود نے کہا کہ لوگوں کو ایک کلو چینی حاصل کرنے کیلئے شناختی کارڈ دینا پڑ رہا ہے اور رمضان بازاروں میں عوام کی تذلیل کی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں