مہنگائی نے پھرسراٹھالیا،برائلر گوشت 420روپے فی کلوفروخت

مہنگائی نے پھرسراٹھالیا،برائلر گوشت 420روپے فی کلوفروخت

چینی 100 روپے کلو،گھی ،چاول ،دالیں اور مصالحہ جات کے بھی من پسندریٹس

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر) عید الفطر قریب آتے ہی مہنگائی نے دوبارہ سر اٹھالیا ، گوشت، دودھ سمیت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ، برائلر مرغی کا گوشت فی کلو 420روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ شہر میں دودھ 90 سے 130روپے اور دہی کا 100 سے 140 روپے تک فروخت ہورہا ہے ، اس کے علاوہ شہری مہنگے داموں سبزیاں ،پھل اور دیگر اشیا خریدنے پر مجبور ہیں،اوپن مارکیٹ میں چینی 100 روپے کلو تک مل رہی ہے ، گھی ،چاول ،دالیں اور مصالحہ جات کے بھی من پسند ریٹ مقرر کئے گئے ہیں ،کیلا 200روپے فی درجن ،خربوزہ 90روپے فی کلو ،سیب 240روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتا رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں مہنگائی اپنے عروج پر رہی ہے ، اب عید قریب آتے ہیں روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں