متعلقہ افسرانسداد ڈینگی یقینی بنائیں :ڈپٹی کمشنر جھنگ

متعلقہ افسرانسداد ڈینگی یقینی بنائیں :ڈپٹی کمشنر جھنگ

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایم عمیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس ہوا۔ محکمہ صحت و دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسروں نے بریفنگ دی۔

ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے اقدامات اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو انسداد ڈینگی کی موثر مانیٹرنگ ،باقاعدگی سے وزٹ کرنے اور ڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کو چیک کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں میں صفائی کے موثر اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ٹیموں کو تاکید کی کہ وہ لاروا کی سرویلنس کے حوالے سے تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں ، انسدادڈینگی ٹیمیں گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں، قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس سٹیشنزکی سرویلنس کریں ،زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں