شہر کے متعدد تعلیمی اداروں , ہسپتالوں , مراکز صحت , پارکس اور پبلک مقامات کے واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب

شہر کے متعدد تعلیمی اداروں , ہسپتالوں , مراکز صحت , پارکس اور پبلک مقامات کے واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب

تمام سرکاری اداروں میں موسم گرما میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام فلٹریشن پلانٹس کو آپریشنل کرکے رپورٹ ارسال کی جائے :پنجاب حکومت کے احکامات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) شہر کے متعدد تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں ،مراکز صحت ،پارکس اور پبلک مقامات کے واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب پڑے ہیں ، حکومتی اداروں کی غفلت کے باعث متعدد سکولوں اور مراکز صحت میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب تک نہ ہوسکی جس پر پنجاب حکومت نے سختی سے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں موسم گرما میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام فلٹریشن پلانٹس کو آپریشنل کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ،ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں شہریوں کو معیاری تفریح کی فراہمی کیلئے قائم کئے گئے پارکوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس و دیگر سہولیات کی فراہمی نہ ہوسکی جبکہ تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں اور مراکز صحت میں نصب نصف سے زائد فلٹریشن پلانٹس خراب ہوچکے ہیں جس پر پنجاب حکومت نے موسم گرمامیں فلٹریشن پلانٹ کو آپریشنل کرنے کا حکم دیا ہے ، عید الفطر کے فوری بعد فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور تنصیب کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں