وحدت کالونی ڈسپوزل روڈ کا سیوریج سسٹم دو ماہ سے خراب

وحدت کالونی ڈسپوزل روڈ کا سیوریج سسٹم دو ماہ سے خراب

محکمہ واسا کو متعدد بار شکایات درج کروائیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی :علاقہ مکین

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) وحدت کالونی ڈسپوزل روڈ کا سیوریج سسٹم دو ماہ سے خراب ہونے کے باعث پانی کا نکاس نہ ہونے پر شہریوں ،نمازیوں اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں گٹروں کا پانی کھڑا ہونے سے وحدت کالونی ڈسپوزل روڈ سے ملحقہ تمام گلیوں کے مکین متاثر ہوتے ہیں اورشدیدمشکلات پیش آتی ہیں ،محکمہ واسا کو متعدد بار شکایات درج کروائیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں