گیپکو فیڈرز کی ٹرپنگ معمول , لائن لاسز میں اضافہ

گیپکو فیڈرز کی ٹرپنگ معمول , لائن لاسز میں اضافہ

ڈویژن کے 60گرڈ سٹیشنز ،772 فیڈرز کی اپ گریڈیشن اور سسٹم کی بہتری کیلئے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بجلی کانظام درہم برہم ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں :شہری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن کے 60گرڈ سٹیشنز ،772 فیڈرز کی اپ گریڈیشن اور سسٹم کی بہتری کیلئے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بجلی کانظام درہم برہم رہنے لگا ،معمولی بارش اور ہوا چلنے کے باعث فیڈرز کی ٹرپنگ معمول بن گئی ہے جبکہ لائن لاسز میں بھی اضافہ ہوچکاہے ، بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں میں فنی خرابی اور ٹرپنگ کے باعث بجلی کی ترسیل معطل رہنے لگی ہے ، بیشتر تجارتی مراکز ،بارونق علاقوں میں اوور لوڈنگ کے باعث ٹرانسفارمرزمیں فنی خرابی شروع ہوگئی ہے ، گیپکو نے سسٹم کی بہتری اور اپ گریڈیشن کیلئے اربوں روپے کے فنڈز خرچ کئے ،60 گرڈسٹیشنز کی تعمیرومرمت کے ساتھ فیڈرز کی اپ گریڈیشن بھی کی گئی تاکہ بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ لائن لاسز میں بھی کمی کی جاسکے مگرموسم گرما کی شدت نے گیپکو کے سسٹم کو فلاپ کردیا اور بجلی کا نظام درہم برہم ہے ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں