اشیا خورونوش کی سرکاری قیمتوں پر عمل نہ ہو سکا

اشیا خورونوش کی سرکاری قیمتوں پر عمل نہ ہو سکا

مختلف علاقوں ،بازاروں ،شاپنگ سنٹرز میں سرکاری فہرست آویزاں کرنے کے باوجود اشیا کی مہنگے داموں فروخت ، اعلیٰ حکام سرکاری نرخناموں پر عملدرآمدکروائیں :شہری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ دہی ،گوشت اور نان روٹی سمیت18اشیا خورونوش کے سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد نہ ہوسکا ، شہر کے مختلف علاقوں ،بازاروں ،شاپنگ سنٹرز میں سرکاری فہرست آویزاں کرنے کے باوجود اشیا خورونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخ ناموںکے مطابق چاول باسمتی سپر135 سے 150 کے بجائے 160روپے ، بکرے کا گوشت900کے بجائے 1400روپے ،بڑا گوشت 450 کے بجائے 550 روپے فی کلومیں فروخت ہورہاہے ،دودھ90 کے بجائے 120روپے لٹر ،دہی100کے بجائے 130روپے کلو میں بیچا جا رہا ہے ، دال چنا باریک118کے بجائے 130،دال چنا موٹی115 کے بجائے 140اور دیگر دالیں ،مصالحہ جات بھی20سے 30روپے مہنگے فروخت ہورہے ہیں ، اوپن مارکیٹ میں بیسن 120کے بجائے 130،چینی 85کے بجائے 100روپے کلو،روٹی سوگرام7 کے بجائے 10روپے ،نان 120 گرام 12کے بجائے 15سے 20روپے میں فروخت ہو رہا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار مرضی کی قیمتیوں پر اشیا ء فروخت کررہے ہیں۔اعلیٰ حکام سے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمدکروانے کامطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں