بھٹہ خشت مزدور یونینز کی سرگرمیاں بحال کرنے پر اتفاق

بھٹہ خشت مزدور یونینز کی سرگرمیاں بحال کرنے پر اتفاق

یونینز اور فیڈریشنز کے اجلاس میں مزدوروں کی اجرت نہ بڑھانے پر اظہار تشویش جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز کی خدمات کے اعتراف میں تعزیتی ریفرنس کیاجائیگا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر ) پنجاب بھر کی بھٹہ خشت مزدور یونینز اور فیڈریشنز کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں رواں برس بھٹہ خشت انڈسٹری کے مزدوروں کی اجرتوں میں اضافہ نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید کی خدمات کے اعتراف میں جولائی میں فیڈریشن کے مرکزی دفتر میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اور فیڈریشن کی اتحادی یونینز، ایسوسی ایشنز، فیڈریشنز سے مشاورتی عمل مکمل کرنے کے بعد جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے فیصلہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوایا جائے گا تا کہ بلا تاخیر پیرزادہ امتیاز سید کے مشن کو آگے بڑھایا جائے اور حکومتی اداروں سے مزدوروں کے حقوق کیلئے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے ، اجلاس میں سید فرخ عباس، محمد نوید، عظمت رسول، امتیاز حسین شاہین، سید حماد، مظہر اقبال تارڑ، میاں خان، فصیح الحسن، محمد علی اور دیگر نے شرکت کی. اجلاس میں ماہ جولائی سے یونینز کی تمام سرگرمیوں کو بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں