تمام یو نین کو نسلوں میں تر قیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا :علی اشرف مغل

تمام یو نین کو نسلوں میں تر قیاتی کاموں کا  جال بچھایا جا رہا :علی اشرف مغل

چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے کہا ہے کہ حلقہ کی تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے ، پنجاب حکومت کے خدمت آپ کی دہلیز مہم کو کامیاب بنانے کیلئے واسا سمیت تمام ادارے متحرک ہیں

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل72کوہلوالہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی مین سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹی کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی چودھری امیر حمزہ سانسی ،ضلعی سینئر نائب صدر افضل چیمہ ،ضلعی ممبر ماحولیات کمیٹی عمران حیدر مہر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کوہلوالہ کے مکینوں کے دیرینہ مسئلہ کو حل کردیا گیا ہے ، ماضی کے حکمرانوں نے حلقہ کے عوام اور ان کے مسائل کو یکسر نظر انداز رکھا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں