ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی چھٹیاں منسوخ

 ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی چھٹیاں منسوخ

مختلف وارڈز ،شعبہ جات میں ڈیوٹیاں ، ایم ایس صاحبان کو نگرانی کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور ان کی مختلف وارڈز ،شعبہ جات میں ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور عملہ کی کارکردگی کی چھان بین کیلئے ایم ایس صاحبان کو نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سیکرٹری ہیلتھ نے گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں کے سربراہوں اور ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایات جاری کردی کہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور کورونا کیسز کے پیش نظر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگاکر رپورٹ ارسال کریں اور عید کی چھٹیوں کے دوران ان کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں