ایس ایس پی پٹرولنگ وسیم ڈار کی حادثات سے بچائو کیلئے اقدامات کی ہدایت

ایس ایس پی پٹرولنگ وسیم ڈار کی حادثات  سے بچائو کیلئے اقدامات کی ہدایت

ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ وسیم ڈار نے ڈی ایس پیز صاحبان کیساتھ کارکردگی کے حوالے سے میٹنگ کی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ نے ریجن بھر کی پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ پوسٹ کے بیٹ ایریا میں حادثات پر کنٹرول کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر والے سائن بورڈ آویزاں کئے جا ئیں ۔ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس سیف ہائی ویز کے سلوگن پر عمل پیرا ہے ،پٹرولنگ پوسٹوں پر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگاے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں