ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرسخت کا رروائی کی ہدایت

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  پرسخت کا رروائی کی ہدایت

شہریوں کوسڑکو ں پر ہر صورت سہولت فراہم کی جائے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر سہیل فاضل نے سٹاف کیساتھ میٹنگ و عید ملن پارٹی میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس لوگوں کو روڈز پر آسانی فراہم کرے اور ٹریفک کے بہائو کو مزید بہتر بنائے ۔سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں