نوسربازاٹلی میں مقیم نوجوان کے اہلخانہ ایک لاکھ روپے لے اڑے

نوسربازاٹلی میں مقیم نوجوان کے  اہلخانہ ایک لاکھ روپے لے اڑے

نوسرباز ایک لاکھ روپے لے اڑے ، اٹلی سے بیٹے کا بروقت فون آ نے سے مزید ایک لاکھ روپے نوسر بازوں کے ہاتھوں لگنے سے بچ گئے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر) محلہ واٹر کا رہائشی خرم10سال سے اٹلی میں مقیم ہے ، گزشتہ روز خرم کے چچا شبیر کو فون آیا کہ ایس ایچ او صدر تھانہ فیصل آباد بول رہا ہوں، آپ کا بیٹا اٹلی سے واپسی پر فیصل آباد ائیرپورٹ پر جعلی ڈاکومنٹس کے ساتھ پکڑا گیا ہے ،رہائی کیلئے فوری ایک لاکھ روپے ایزی پیسہ کروا دو اور ساتھ ہی خرم کی آواز میں والد اور چچا سے بات بھی کرا دی۔ باپ نے د ئیے گئے نمبر پر ایک لاکھ روپے ایزی پیسہ کر ا دئیے ۔ اس دوران اہلخانہ کا اٹلی میں خرم سے رابطہ ہو گیا بعد میں جعلسازوں کے فون نمبر بند ہو گئے ۔نوسر بازوں کے ہاتھوں لٹ جانے والے صدیق نے ایف آئی اے سے رقم دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں