صارفین کیساتھ تاجروں کا بھی خیال رکھا جائیگا:رانا سلیم

صارفین کیساتھ تاجروں کا بھی خیال رکھا جائیگا:رانا سلیم

مہنگے داموں اشیا خورو نوش بیچنے والوں کیخلاف کا رروائی ہو گی :ڈی سی حافظ آباد

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر راناسلیم احمد خا ن کا کہناہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق اشیا خورونوش کی خریدو فروخت میں صارفین کے ساتھ دکانداروں اور تاجروں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جائیگا ،سستی اور معیاری اشیا کی وافر فراہمی متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے تاہم اگر کوئی د کاندار یا تاجر مقرر کردہ نرخوں سے زائد مہنگے داموں اشیا ضروریہ فروخت کریگا تو سخت ایکشن لیا جائیگا اس لئے دکاندار بھاری جرمانوں اور مقدمات سے بچنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق ہی اشیا خور ونوش فروخت کریں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اینڈ فنانس حامد ناصر گورائیہ ،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد مراد حسین ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں واثق عباس ،ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائز و انڈسٹریز کاشف نثار ،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر و کوارڈنیشن محسن عالم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں ،انجمن تاجران اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آٹا، چینی، گوشت، دالوں،دودھ ،دہی،بیسن ،چاول اور دیگر اشیا کی نئی قیمتیں بھی مقرر کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں