ایک منٹ میں 50 ہزار پودے ،عالمی ریکارڈ کی تیاریاں

ایک منٹ میں 50 ہزار پودے ،عالمی ریکارڈ کی تیاریاں

یکم اگست کو بھارت کا ریکارڈ توڑ نے کی تقریب میں وزیر اعظم مہمان خصوصی ہونگے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پی ایچ اے ، ضلعی انتظامیہ وویگر محکموں کے اشتراک سے ایک منٹ میں 50ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔37ہزار پودے لگانے کا بھارتی ریکارڈ یکم اگست کو توڑ کر ایک منٹ میں 50ہزار پودے لگانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا جائیگا۔اس ریکار ڈ مہم کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار خصوصی شرکت کریں گے ۔ریکارڈ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جی ٹی روڈ عزیز کراس فلائی اوور گرین بیلٹس،نہر اپر چناب رتہ جھال،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول شیخوپورہ موڑ اورشہر کے مختلف مقامات پرجدید مشینوں کی مدد سے کھدائی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے ۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شاہد عباس جوتہ نے جی ٹی روڈ عزیز کراس فلائی اوور کے قریب گرین بیلٹس پر کھدائی کے عمل کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی ریکارڈ میں سکولوں کے طلبہ ،اساتذہ ،سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد شرکت کر کے شہر و ملک کا نام روشن کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں