غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

عزیز کراس سے چندا قلعہ جی ٹی روڈ کی دونوں اطراف کی گرین بیلٹس کو بحال کیا جائیگا واگزار کروائی جگہوں پر نئے پودے لگا کر وزیراعظم کی مہم کوآگے بڑھایاجائیگا:ڈی سی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) جی ٹی روڈ گرین بیلٹ کو بحال کرنے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کیلئے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیاگیا ہے ،واگزار کروائی گئی جگہوں پر نئے پودے لگا کر وزیراعظم کی صاف سرسبز اور وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کی عوامی خدمت مہم کو آگے بڑھایا جائے گا ، ، آپریشن میٹرو پولیٹن کارپوریشن، پی ایچ اے ، جی ڈبلیو ایم سی،، پولیس اور ٹریفک پولیس سمیت دیگرمحکموں نے حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کا کہنا ہے کہ عزیز کراس سے چندا قلعہ جی ٹی روڈ کی دونوں اطراف کی گرین بیلٹس کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا، جہاں پودے اور گھاس ختم ہوچکی ہے وہاں مزید پودے لگائے جائیں گے اوربحالی کے اس آپریشن میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کو بلا تفریق جاری رکھا جائے گا۔ عزیز کراس سے شاہین آباد جی ٹی روڈ کی دونوں اطراف کی گرین بیلٹس میں مزید شجرکاری کیلئے ہزاروں کھڈے نکالے جاچکے ہیں،گرین بیلٹ بحالی اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کے فوکل پرسن (کلین گرین/خدمت آپکی دہلیز پر) ڈائریکٹر پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ نے بحالی کے اب تک کے آپریشن بارے بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں