اوپن مارکیٹ میں آٹے کے نرخ کم نہ ہو سکے,نان بائیوں نے روٹی اور نان مہنگے کر دیئے

اوپن مارکیٹ میں آٹے کے نرخ کم نہ ہو سکے,نان بائیوں نے روٹی اور نان مہنگے کر دیئے

سادہ روٹی 12،پشاوری روٹی 15، سادہ نان15اور روغنی نان 25روپے میں فروخت، انتظامیہ روٹی کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنائے :شہری،آٹاسرکاری نرخ پرملے توقیمت کم کردینگے :تندورمالکان

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت پر قابونہ پایاجاسکا،جس کے باعث نا ن بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمت میں خودساختہ طور پر اضافہ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں انتظامیہ کی کوششوں کے با وجود آٹے کے نرخ کم نہ ہوسکے اورنان بائیوں نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے ،سادہ روٹی 12،پشاوری روٹی 15روپے جبکہ سادہ نان15اور روغنی نان 25روپے میں فروخت ہو رہا ہے ،جس سے عام آدمی کیلئے روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سو گرام روٹی کی قیمت 7 جبکہ نان کی قیمت10روپے مقرر کی گئی ہے اورگوجرانوالہ میں کسی بھی جگہ پر سرکاری ریٹ پر روٹی فروخت نہیں ہو رہی،شہریوں کاکہناہے کہ انتظامیہ آٹے کے نرخ کم کرے اور روٹی کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے ، دوسری طرف تندور مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں آٹا مہنگا مل رہا ہے ،اسلئے وہ سو گرام کی روٹی سات روپے میں فروخت نہیں کرسکتے ، اگر انہیں سرکاری نرخ پر آٹا ملے تو وہ روٹی کی قیمت کر دینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں