موٹرسائیکل چلانے والے سرکاری ملازمین کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

موٹرسائیکل چلانے والے سرکاری  ملازمین کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

موٹرسائیکل چلانے والے سرکاری ملازمین اور افسروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دیدیاگیا جبکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے محکموں کے نام مراسلہ جاری کردیا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ نے محکموں کے سربراہان کو جاری مراسلے میں کہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے سے ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں ضیاع ہوتا ہے جس کی فوری روک تھام کیلئے تمام محکمے اپنے افسران اور ملازمین کو ہیلمٹ کے استعمال کا پابند بنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں