کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن :پی ٹی آئی کے 9امیدوارفائنل

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن :پی ٹی آئی کے 9امیدوارفائنل

وارڈ نمبر 3میں امیدوار کافیصلہ ملتوی ،نعمان چٹھہ نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

راہوالی،گوجرانوالہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ کی10وارڈز میں انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے 9 حلقوں میں امیدوار فائنل کرلئے اور ایک وارڈ میں امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ ملتوی کردیا ،کنٹونمنٹ بورڈ پارلیمانی بورڈ کے کنونیئر نعمان چٹھہ نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ، جس کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر1 میں قمر چیمہ ،وارڈ نمبر 2میں ناصر حسین مہر کو نامزد کیاگیاہے ، وارڈ نمبر 3میں امیدوار کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا،اسی طرح وارڈ نمبر4میں محی الدین وڑائچ ، وارڈ نمبر5میں طارق مغل ،وارڈ نمبر 6میں ساجد اقبال لون ،وارڈ نمبر7میں نثار بیگ ،وارڈ نمبر8میں ہمایوں رشید ،وارڈ نمبر9میں رانا احسان اوروارڈ نمبر10میں غلام مجتبیٰ چیمہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں