ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤ الدین کی انسداد ڈینگی سر گر میاں تیز کر نے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤ الدین کی انسداد  ڈینگی سر گر میاں تیز کر نے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران ان ڈور ،آئوٹ ڈور سرویلنس کی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کہیں سے بھی ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہوسکے

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار ) تمام محکموں کے ضلعی افسر ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دیں ، انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں