اپوزیشن کی ملک کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی :صدیق مہر

اپوزیشن کی ملک کیخلاف کوئی سازش  کامیاب نہیں ہوگی :صدیق مہر

تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی و خوشحالی حکومتوں کی ترجیحات اور وژن پر منحصر ہوتی ہے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے چھ دہائیوں کے بعد ڈیمز کی تعمیر اور قومی پیداوار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،جس سے ملک خودمختاری اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوگا اور ان منصوبوں کے ثمرات سے موجودہ اور آنے والی نسلیں فیض یاب ہو نگی ۔ اپنی رہائشگاہ پر شہریوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشحال، ترقی یافتہ باوقار پاکستان کی منزل وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے ، کرپٹ اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم نے دیکھ لیا ہے ،ملک اور حکومت کے خلاف انکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں