عیدپر کپڑے سلائی نہ کرنے کی رنجش پر فائرنگ ،درزی زخمی

عیدپر کپڑے سلائی نہ کرنے کی رنجش پر فائرنگ ،درزی زخمی

ارسلان اورساتھی عباس کی فائرنگ سے درزی سعودزخمی ،ملزم فرار،مقدمہ درج

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں عید پر کپڑے سلائی نہ کرنے کی رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کر کے درزی کو زخمی کر دیا ،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ عید پر سعود نامی درزی نے ارسلان کے کپڑے نہ سلائی کیے جس پر ارسلان اور اسکے ساتھی عباس نے فائرنگ کر کے درزی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں