کم عمر موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیورزکے 4901چالان

کم عمر موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیورزکے 4901چالان

تجاوزات ٹریفک بہائو میں خلل کا باعث ، آپریشن جاری رہے گا:سی ٹی او

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)شہر بھر میں تجاوزات ،کم عمر ڈرائیورزاور غیر قانونی رکشہ اڈہ جات کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے جبکہ کمر عمر موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیورزکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4901 چالان کئے گئے ،سی ٹی او میاں سہیل فاضل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات ٹریفک بہائو میں خلل کا باعث ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ، جی ٹی روڈ اور اندرون شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے ظہیر کمانڈو کے زیر نگرانی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں