مساجد اور مدارس ہمارے دینی اور روحانی قلعے :مقررین

مساجد اور مدارس ہمارے دینی اور روحانی قلعے :مقررین

مسائل جلد حل ہونگے ، کنٹوٹمنٹ انتخابات میں ہماری کامیابی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ،لالہ اسد اللہ پاپا، زاہد حبیب قادری،علی شبیر ،ثاقب مہرودیگرکا تعزیتی تقریب سے خطاب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان میں کسی بھی طرح کی سیاسی اور مذہبی انتہا پسندی مسلط نہیں کرنے دیں گے ،امریکہ اور بھارت پاکستان میں مذہبی فرقہ واریت کی سازش کر سکتے ہیں ،علماء اور دینی طبقات ہمارے دل کے نزدیک ہیں،مساجد اور مدارس ہمارے دینی اور روحانی قلعے ہیں، حکومت عوام کی مشکلات کو سمجھتی ہے، مسائل جلد حل ہوں گے۔ کنٹوٹمنٹ انتخابات میں ہماری کامیابی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے ،کرپٹ مافیا کی عوامی صفوں میں کہیں بھی جگہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ٹکٹ ہولڈر پی پی 57 لالہ اسد اللہ پاپا،سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، وائس چیئرمین پی ایچ اے علی شبیر مہر‘ انشا شاہد بٹ، ثاقب مہر،صاحبزادہ محمد عطا اللہ رضوی و دیگر نے محمد شاہد ہجویری قادری کی یاد منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں