سوئی ناردرن گیس کمپنی: جولائی 2020 سے اگست 2021 تک گیس چوری، لیکیج سمیت 80 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ

سوئی ناردرن گیس کمپنی: جولائی 2020 سے اگست 2021 تک گیس چوری، لیکیج سمیت 80 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ

22ہزار میٹر تبدیل ،34ہزار 170صارفین کے لیکیج مسائل حل کئے گئے ، 300گیس چوری ، 2000کم پریشر،4000گیس بندش کی شکایات پر فوری عملدر آمد کیاگیا، ہزاروں بل ٹھیک کرکے اقساط کی گئیں

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے جولائی 2020سے اگست2021تک گیس چوری‘ لیکیج سمیت 80ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں سوئی گیس کے چھ لاکھ گھریلو صارفین ہیں ، جولائی 2020سے اگست 2021تک گوجرانوالہ سوئی گیس کے ریجنل دفتر میں قائم کسٹمر سنٹر پر 80 ہزار 474 صارفین نے اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر سوئی گیس کی ٹیموں نے انہیں حل کیا،22 ہزار میٹر تبدیل کئے جبکہ 34 ہزار 170صارفین کے گیس لیکیج کے مسئلہ کو حل کیا ، 3سوگیس چوری ،دو ہزارکم پریشر،چار ہزارگیس بندش کی شکایات پر فوری طور پر عملدر آمد کرتے ہوئے انہیں ٹھیک کیا گیا مین گیس لائن سے پانی آنے کی شکایات پر انہیں بھی ٹھیک کیا گیا جبکہ ہزاروں زائد بلوں کو ٹھیک کر کے ان کی اقساط کی گئیں ، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران اب تک کسٹمر سنٹر کو 5 ہزار 736شکایات موصول ہوئیں جن پر فوری عملدر آمد کیاگیا۔جنرل منیجر سوئی گیس کبیر احمد کا کہنا ہے کہ صارفین کے بروقت مسائل حل کر نے کیلئے کسٹمر سروس سنٹرز 24گھنٹے فعال ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں